تازہ ترین

ایران پولیس چیف کی مظاہرین کو 3 دن میں سرنڈر کرنے کا الٹی میٹم

ایران پولیس چیف کی مظاہرین کو 3 دن میں سرنڈر کرنے کا الٹی میٹم

تہران:ایران میں حکومت مخالف مظاہروں پر ریاستی کریک ڈاؤن مزید سخت ہو گیا ہے۔ ایران کے قومی پولیس چیف احمد رضا رادان نے مظاہروں میں شریک افراد کو تین دن کے اندر خود کو حکام کے حوالے کرنے کا الٹی میٹم جاری کر دیا ہے، بصورت دیگر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی گئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق سرکاری ٹی وی سے خطاب میں پولیس چیف کا کہنا تھا کہ وہ نوجوان جو دھوکے میں آ کر مظاہروں میں شامل ہوئے انہیں دشمن نہیں بلکہ گمراہ افراد سمجھا جائے گا اور اگر وہ مقررہ وقت کے اندر سرنڈر کر دیں تو نرمی برتی جائے گی۔تاہم انہوں نے واضح کیا کہ مہلت ختم ہونے کے بعد قانون پوری سختی سے حرکت میں آئے گا۔
واضح رہے کہ دسمبر کے آخر میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خلاف شروع ہونے والے مظاہرے جلد ہی ملک گیر احتجاج میں تبدیل ہو گئے، جنہیں مبصرین نے ایرانی قیادت کے لیے حالیہ برسوں کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image