پاکستان تازہ ترین

شکست کے بعد بھارت کا جنگی جنون بڑھ گیا، 114 رافیل طیارے خریدنے کی تیاری

شکست کے بعد بھارت کا جنگی جنون بڑھ گیا، 114 رافیل طیارے خریدنے کی تیاری

چھ سے دس مئی کی جنگ میں  پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد جنگی جنون میں مبتلا بھارت  فرانس کی کمپنی سے  100 سے زائد لڑاکا طیارے رافیل خریدنے کی تیاری کر رہا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے فرانسیسی ساختہ 114 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری اور ان کی مشترکہ تیاری کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔

اعلیٰ بھارتی حکام نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بلومبرگ کو بتایا کہ بھارت کے ڈیفنس پروکیورمنٹ بورڈ نے فرانسیسی دفاعی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن (Dassault Aviation) سے رافیل طیاروں کی خریداری کی تجویز کو کلیئر کر دیا ہے۔

بھارتی وزارت دفاع اور فضائیہ نے معاملے پر تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

یاد رہے کہ بھارت نے 2015 میں فرانس سے 126 رافیل طیارے خریدنے کا ایک معاہدہ منسوخ کر دیا تھا جس کی وجہ نئی دہلی میں تیار ہونے والے طیاروں کے معیار پر برسوں تک جاری رہنے والے مذاکرات اور اختلافات تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں۔

اگرچہ روس اب بھی بھارت کو اسلحہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، تاہم نئی دہلی نے گزشتہ چند سالوں کے دوران ماسکو سے فوجی ساز و سامان کی خریداری میں کمی کی ہے۔

رافیل کیلیے حتمی معاہدے پر دستخط اور طیاروں کی فراہمی شروع ہونے سے قبل ابھی مزید مراحل باقی ہیں جن میں قیمتوں پر تبادلہ خیال اور کابینہ سے حتمی منظوری شامل ہے۔

بلومبرگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے پاس پہلے ہی 36 رافیل طیارے موجود ہیں اور اس نے رواں سال اپریل میں اس لڑاکا طیارے کے 26 بحری ورژن خریدنے کا معاہدہ بھی کیا تھا۔

ان 114 طیاروں میں سے چند کے علاوہ باقی تمام طیارے فرانسیسی دفاعی کمپنی کے تعاون سے بھارت میں ہی تیار کیے جائیں گے جو بھارتی شراکت داروں کو ٹیکنالوجی بھی منتقل کرے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image