تازہ ترین

کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ عمران خان کو بلاجواز جیل میں رکھیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ عمران خان کو بلاجواز جیل میں رکھیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

کراچی:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کارکنوں کو احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جیسا حکم دیں گے ہم ویسا ہی کریں گے اور ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے لیڈر کو بلاجواز جیل میں رکھیں۔نمائش چورنگی پر عوامی اجتماع سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ پنجاب میں حکومت نے ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، اسی طرح سندھ میں بھی صوبائی حکومت نے اچھا سلوک نہیں کیا تاہم اس کے بعد خیبرپختونخوا میں اگلا پڑاؤ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ کے ذریعے عمران خان کا پیغام ملک بھر میں پہنچائیں گے، سندھ کے عوام کا مشکور ہوں اور کراچی کی عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، عوام نے باہر نکل کر ثابت کیا ہے قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو سوچ رہے تھے عمران خان کی سیاست ختم ہو جائے گی وہ آج آکر دیکھ لیں، جس دن عمران خان نے پیغام دیا عوام تیار ہیں اور باہر نکلیں گے، کراچی کے عوام نے آج ثابت کیا ہے کہ بغیر سہولیات کے بھی جلسہ ہوسکتا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت سندھ نے رکاوٹیں ڈالیں لیکن عوام نے سب رکاوٹیں ہٹا کر جلسے کو کامیاب بنایا، آج لاکھوں کا مجمع اور کراچی کے عوام نے ثابت کیا ہے کراچی کی نمائندہ جماعت پی ٹی آئی ہے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image