پاکستان

وزیراعلیٰ پختونخوا شہر قائد پہنچ گئے، کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

کراچی:

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کراچی پہنچ جہاں صوبائی وزیر سعید غنی نے ان کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر آئے ہوئے پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑ پڑے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، جہاں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کرنے پہنچی تھی۔ اس موقع پر ایئرپورٹ اور راستوں میں کارکنوں کی جانب سے شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی جب کہ ایک مقام پر کارکن آپس میں لڑ پڑے اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

سینئر صوبائی وزیر سعید غنی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کراچی آمد پر استقبال کیا۔ انہوں نے مہمان کو سندھ کابینہ کی جانب سے خوش آمدید کہا اور انہیں سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔

بعد ازاں سہیل آفریدی ایئرپورٹ سے باہر آئے، جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سہیل آفریدی ایئرپورٹ سے ریلی کی شکل میں انصاف ہاؤس جائیں گے، جس کے بعد وہ کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس اور پھر باغ جناح کا دورہ کریں گے۔

قبل ازیں سہیل آریدی دورہ سندھ کے لیے اسلام آباد سے روانہ ہوئے تھے۔ اس سلسلے میں روانگی سے قبل اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بانی چیئرمین کا پیغام لے کر سندھ جا رہے ہیں ، ان کا یہ دورہ 3 روزہ ہوگا، جس کے دوران وہ مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image