وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم رمضان پیکج کے تحت پانچ لاکھ خواتین کے ڈیجیٹل والٹس کھولے جا رہے ہیں۔دبئی کی معروف رئیل سٹیٹ کمپنی داماک پراپرٹیز کے سجوانی بزنس ڈیلیگیشن نے وزارت آئی ٹی کا دورہ کیا جہاں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے ڈیلیگیشن کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر نے ڈیلیگیشن کو پاکستان کے ڈیجیٹل نیشن وژن اور حکومت کی ڈیجیٹل پالیسیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس دوران خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت اور مالیاتی سہولتوں جیسے اقدامات پر بھی آگاہی دی گئی جس میں بتایا گیا کہ رمضان پیکج کے تحت 5لاکھ خواتین کے ڈیجیٹل والٹس اور بی آئی ایس پی کے تحت خواتین کو فراہم کی جانے والی مالیاتی سہولتیں دی جارہی ہیں۔ دونوں فریقین نے آؤٹ سورسنگ، ٹیک ٹیلنٹ، پراپ ٹیک، اور ٹوکنائزیشن کے ذریعے ایفیشینسی بڑھانے اور لیکویڈیٹی میں اضافے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ڈیلیگیشن میں امیرہ حسین سجوانی، عقیب حسن اور جوزف ایل ام شامل تھے، جنہوں نے پاکستان کے ڈیجیٹل سسٹم کو سراہا اور کہا کہ ملک میں پراپ ٹیک اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ڈیلیگیشن نے پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بھی قابلِ تعریف قرار دیا۔

Leave feedback about this