صحت

پاکستان میں موسمی فلو کا خطرہ بڑھ گیا، حکام نے الرٹ جاری کر دیا

پاکستان میں موسمی فلو کا خطرہ بڑھ گیا، حکام نے الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد: صوبے بھر کے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور میڈیکل ڈائریکٹرز کو موسمی فلو سے بچاؤ اور اس کی روک تھام و کنٹرول کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ انفلوئنزا اے اور بی وائرسز سے پھیلنے والی شدید وائرل سانس کی بیماری سالانہ وبائی صورتحال کا سبب بنتی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق رواں سیزن میں انفلوئنزا اے کا ایک نئی جینیاتی قسم (سب کلاد) دنیا بھر میں نمودار ہوئی ہے، اور پاکستان میں بھی انفلوئنزا جیسی بیماری اور شدید سانس کے انفیکشن کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں ایپڈیمیالوجیکل ہفتہ 44 سے 49 کے دوران 3 لاکھ 40 ہزار 856 مشکوک کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 12 فیصد نمونوں میں H3N2 انفلوئنزا مثبت پایا گیا۔

عوام کو خاص طور پر احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور حساس گروپس جیسے بڑی عمر کے افراد، بچے، حاملہ خواتین اور دائمی امراض کے مریضوں کو زیادہ محتاط رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image