پاکستان تازہ ترین

پاکستان کو پی این ایس بدر 2026 ،پی این ایس طارق 2027 میں فراہم کریں گے، ترک صدر

پاکستان ہمارا سچا اور کھرا اتحادی ، یہ دوستی قیامت تک جاری رہے گی: ترک صدر

ترک صدر طیب ایردوان(tayyab erdogan) کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان کی دوستی قیامت تک قائم رہے گی،ہماری مشترکہ تاریخ صدیوں کے امتحان سے گزری ہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی آئندہ برسوں میں مزید فروغ پائے گی اور مضبوط ہو گی۔پاکستان نیوی کو پی این ایس خیبر فراہم کر رہے ہیں۔پی این ایس خیبر نے تمام آزمائشی مراحل کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔پی این ایس بدر جون 2026 کے اختتام تک مہیا کریں گے،اس کے علاوہ پی این ایس طارق 2027 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کو فراہم کئے جائینگے

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image