پاکستان تازہ ترین

جس انداز میں بیان بازی کی جائے گی ویسا ہی جواب ملے گا، فیصل واوڈا

جس انداز میں بیان بازی کی جائے گی ویسا ہی جواب ملے گا، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جس انداز میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے بیان بازی کی جائے گی ویسا ہی جواب ملے گا۔سینیٹر فیصل واوڈا نے ہم نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نکالے گئے کیونکہ ہم وفادار تھے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ہمیشہ سیاسی طریقے ہی اپنائے جانے چاہیئیں۔ اور بہنوں کا حق ہے کہ وہ خیریت دریافت کرنے کے لیے بانی سے ملاقات کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کوشش کی کہ جمہوریت پروان چڑھے اور سیاسی طریقے سے راستے بنیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو کہا کہ منگل کو اڈیالہ نہ آئیں اور وہ نہیں آئے تو ملاقات ہو گئی۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ریاست اور اداروں کے خلاف کسی قسم کی بیان بازی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اور جس انداز میں پی ٹی آئی کی طرف سے بیان بازی کی جائے گی ویسا ہی جواب ملے گا۔ ہم تو چاہتے ہیں کہ یہ لوگ سیاست کریں اور راستہ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ جو جو لوگ مجرم ہیں۔ اور 9 مئی جیسے واقعات میں ملوث ہیں ان کو واپس لائیں گے۔ اور عدالت کا حکم ہے کہ سیاسی مقاصد کے لیے سرکاری مشینری کا استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے۔ جو بھی لوگ پاکستان یا اداروں کے خلاف بول رہے ہیں ہمارے پاس ان کے لیے بھی طریقہ ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image