گوگل نے 2025 میں دنیا میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کردی۔گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہر سال کھربوں سرچز میں سے سال بھر کے دوران سب سے زیادہ ٹرینڈنگ (رجحانات) کو مدنظر رکھ کر اس فہرست کو مرتب کیا جاتا ہے۔سال 2025 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والی شخصیت کا اعزاز امریکی گلوکار ڈیوڈ انتھونی برک جنہیں D4vd کے نام سے جانا جاتا ہے، نے حاصل کرلیا۔امریکی گلوکار D4vd ستمبر 2025 میں اس وقت خبروں کی زینت بنے جب ایک کم عمر لڑکیCeleste Rivas-Hernandez کی لاش ان کی کار سے برآمد ہوئی۔اس خبر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا اور مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے اور سوالات اٹھائے گئے کہ مبینہ طور پر گلوکار D4vd کا اس قتل میں ہاتھ ہو سکتا ہےکیونکہ وہ لڑکی کی موت سے قبل اس کے ساتھ تعلق میں تھے۔رپورٹس کےمطابق لڑکی کی موت کی تحقیقات اب بھی جاری ہیں اور گلوکار D4vd لاس اینجلس پولیس کے زیر تفیش ہیں۔یہی وجہ ہے گوگل پر اس سال سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے افراد کی فہرست میں گلوکار D4vd پہلے نمبر پر رہے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکی گریمی ایوارڈ یافتہ ریپر کینڈرک لامار ہیں جنہوں نے اپنے گانے Not Like Us کی وجہ سے غیر معمولی مقبولیت حاصل کی۔اس سال سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے افراد کی فہرست میں تیسرا نمبر امریکی ٹی وی میزبان جمی کیمل کا ہے جو اس لیے خبروں میں رہے کہ انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے اتحادی چارلی کرک کے بارے میں متنازعہ بیان دینے پر آف ائیر کر دیا گیا تھا۔فہرست میں چوتھے نمبر پر چارلی کرک کا مشتبہ قاتل ٹائلر روبنسن ہے جو کرک کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار ہے۔کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو XIV اس سال گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں پانچویں نمبر پر رہے۔اس فہرست میں امریکی فٹبالر شیڈور سینڈرز چھٹے،امریکی ریپر کانیے ویسٹ کی اہلیہ Bianca Censori ساتویں، نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی آٹھویں، ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نویں اور جاپان کی وزیرِاعظم Sanae Takaichi دسویں نمبر پر رہیں۔

Leave feedback about this