تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاک

کیچ: آئی ای ڈی دھماکا، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید، کلیئرنس آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر 13 اور 14 ستمبر کو لکی مروت اور بنوں میں کارروائیاں کیں، سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کر کے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
لکی مروت میں دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی پراکسی یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر دوسری کارروائی بنوں میں کی، فائرنگ کے تبادلے میں مزید 17 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے بھارتی سپانسرڈ شدہ خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سپانسرڈ شدہ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے 10 سے 13 ستمبر تک 2 مختلف آپریشنز میں بھی بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 35 دہشت گرد ہلاک کیا تھا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 7 بہادر سپوتوں نے معصوم شہریوں کو بچاتے ہوئے شہادت کا درجہ حاصل کیا، ان سویلین کو بھارتی حمایت یافتہ خوارج نے یرغمال بنا رکھا تھا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ فورسز نے بروقت آپریشنز کرکے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو پاکستان میں چھپنے نہیں دیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image