لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔لاہور کینٹ کچہری میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے اور رہنما پی ٹی آئی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔
مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے کی، جنہوں نے اس حوالے سے تحریری فیصلہ بھی جاری کیا۔عدالت نے اسی کیس میں بانی پی ٹی آئی کو بھی سمن جاری کئے ہیں، جو عمران خان کے جیل میں قید ہونے کے باعث بذریعہ جیل روبکار بھجوائے گئے ہیں، عدالت نے مقدمے کی آئندہ سماعت کیلئے 30 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔
تازہ ترین
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- by web_desk
- جولائی 25, 2025
- 0 Comments
- 251 Views
- 4 مہینے ago

Leave feedback about this