لاہور:محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری سنادی، بارشیں برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا جبکہ کل سے 4 مئی تک ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔یکم مئی سے پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، پشاور، چترال، سوات، باجوڑ سمیت بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مالاکنڈ، بونیر، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، دیر، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ بارشوں کا سلسلہ 4 مئی تک جاری رہ سکتا ہے۔بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ضلعی انتظامیہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں۔
علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی جبکہ درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد، پنجاب اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، شہریوں کو شدید گرمی کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے کا امکان ہے جو گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا سبب بنے گا۔
سندھ میں بھی سورج مزید قہر ڈھائے گا جہاں پارہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک معمول سے زیادہ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے، ماہرین نے سندھ کے شہریوں کو خاص طور پر محتاط رہنے کی تلقین کی ہے۔
پاکستان
گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری! بارشیں برسانے والے سسٹم کی آج انٹری
- by web_desk
- اپریل 30, 2025
- 0 Comments
- 443 Views
- 6 مہینے ago

Leave feedback about this