لاہور، کراچی:محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کر دی۔موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ متوقع ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 24 جبکہ زیادہ سے زیادہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آئندہ چند روز تک درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔اعداد و شمار کے مطابق شہرمیں ہوا کی رفتار پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 17 فیصد تک جا پہنچا ہے۔
30 اپریل سے بارشیں برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، یکم مئی سے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بارشیں برسیں گی اور درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا، دن کے اوقات میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جنوب مغرب کی سمت سے 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، نمی کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔
پاکستان
ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت برقرار
- by web_desk
- اپریل 28, 2025
- 0 Comments
- 514 Views
- 10 مہینے ago

Leave feedback about this