پاکستان

کراچی اور دبئی کی بندرگاہ جبل علی کے درمیان فیڈر سروس کا آغاز

کراچی اور دبئی کی بندرگاہ جبل علی کے درمیان فیڈر سروس کا آغاز

کراچی:کراچی کی بندرگاہ اور جبل علی دبئی کے درمیان فیڈر سروس کا آغاز کردیا گیا۔ڈی پی ورلڈ اور این ایل سی نے جبل علی دبئی سے کراچی کے لیے فیڈر سروس کا آغاز کیا ہے، دبئی کی جبل علی بندرگاہ سے کراچی تک کنٹینروں کی ترسیل کے لیے فیڈر سروس ہفتہ وار چلائی جائے گی۔ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سولیم نے فیڈر سروس کا افتتاح کیا، ڈی پی ورلڈ، این ایل سی اور پورٹ قاسم کے اعلی حکام اس موقع پر موجود تھے۔

اس سروس کی بدولت جبل علی سے کراچی اور دیگر عالمی منڈیوں تک کنٹینروں کی ترسیل کم لاگت اور وقت میں کی جائے گی۔ تیز ترین اور قابل اعتماد ترسیل سے کاروبار میں آسانی پیدا ہو گی،کنٹینروں کے لیے فیڈر سروس کا براہ راست فائدہ تاجر برادری کو ہو گا اور خطے کی معاشی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image