تازہ ترین

عمران کی نااہلی پر احتجاج، علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

خیبرپختونخوا میں ٹیکس فری بجٹ دیں گے: علی امین گنڈاپور

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں عدالت نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماں کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید اور واثق قیوم عدالت میں پیش ہوئے۔
کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، عدالت نے دوران سماعت وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا جبکہ عامر کیانی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔سماعت کے دوران سماعت فیصل جاوید کی طرف سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے لیے درخواست بھی دائر کی گئی، عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی اور درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image