تازہ ترین

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے وفاق کا وائٹ پیپر خیبرپختونخوا کے کھاتے میں ڈال دیا: بیرسٹر سیف

190ملین پانڈ بارے برطانوی عدالت کا فیصلہ حکومت کے منہ پر طمانچہ : بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عطا تارڑ نے وفاقی حکومت کا وائٹ پیپر کاپی کر کے خیبر پختونخوا کے کھاتے میں ڈال دیا۔ہر روز کوئی نہ کوئی ایسی بات کر جاتے ہیں جس سے ان کی نااہلی عیاں ہو جاتی ہیں، کل خیبرپختونخوا کی معیشت پر بات کر کے بڑے بڑے معیشت دانوں کی ہنسی نکال دی۔
عطا تارڑ نے وفاق کا وائٹ پیپر کاپی کر کے خیبر پختونخوا کے کھاتے میں ڈال دیا ہے، خیبرپختونخوا کے قرضے وفاق کے مقابلے میں اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر بھی نہیں، خیبرپختونخوا کا کل قرضہ 725 ارب روپے ہے جبکہ وفاق ہر مہینے اتنا ہی قرض لیتی ہے۔شہباز شریف کے صرف دو سالہ اقتدار میں پاکستان کا قرضہ 27 ہزار ارب روپے بڑھا، خیبرپختونخوا کا قرض بھی وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بڑھا ہے۔
موجودہ وفاقی حکومت کے دور حکومت میں روپے کی قدر کم اور فارن کرنسی کی قدر بڑھی ہے، اس وجہ سے تقریبا ساڑھے 3 سو ارب روپے قرضہ بڑھا ہے ورنہ صوبے کا ٹوٹل قرضہ آج 400 ارب روپے ہوتا۔
گزشتہ نو مہینوں میں صحت کارڈ پر 7 لاکھ 80 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج ہو چکا ہے، یونیورسٹیوں کا چانسلر وزیر اعلی کو اس لئے بنایا ہے کہ گورنر وائس چانسلرز کی تعیناتی میں روڑے اٹکا رہے تھے، گزشتہ نگراں حکومت نے سوشل میڈیا کے حوالے سے بہت کوشش کی مگر کچھ ہاتھ نہیں آیا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image