لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور تمام ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کو کرسمس انتظامات کی نگرانی کرنے کا حکم دیا۔
وزیر اعلیٰ نے لاہور سمیت تمام بڑے شہروں کے گرجا گھروں میں پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں کی نفری بڑھانے کی ہدایت کی، مریم نوازشریف نے کرسمس تقریبات کے دوران ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے کا بھی حکم دیا۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مسیحی بھائیوں کی سکیورٹی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں، گرجا گھروں کے ارد گرد صفائی کے لئے متعلقہ محکمے ذمہ داری اداکریں۔
تازہ ترین
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کرسمس پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم
- by web_desk
- دسمبر 24, 2024
- 0 Comments
- 304 Views
- 1 سال ago

Leave feedback about this