وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کرسمس پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کرسمس پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم

مجالس، جلوسوں کی ڈرون کوریج پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی: مریم نواز

مجالس، جلوسوں کی ڈرون کوریج پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی: مریم نواز

لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور تمام ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کو کرسمس انتظامات کی نگرانی کرنے کا حکم دیا۔
وزیر اعلیٰ نے لاہور سمیت تمام بڑے شہروں کے گرجا گھروں میں پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں کی نفری بڑھانے کی ہدایت کی، مریم نوازشریف نے کرسمس تقریبات کے دوران ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے کا بھی حکم دیا۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مسیحی بھائیوں کی سکیورٹی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں، گرجا گھروں کے ارد گرد صفائی کے لئے متعلقہ محکمے ذمہ داری اداکریں۔

Exit mobile version