پاکستان

پارا چنار میں قیام امن کیلئے سٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہو گا: گورنر سندھ کامران ٹیسوری

گورنر ہاؤس سندھ میں 14 دن تک جشن آزادی تقریبات ہوں گی: کامران ٹیسوری

اسلام آباد:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارا چنار میں قیام امن کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ کرم میں ادویات اور غذائی قلت کی وجہ سے کئی معصوم بچے زندگی کی بازی ہاگئے، پاراچنار کے لوگوں کو ادویات کی فراہمی ہمارا فرض ہے، پاراچنار میں غذائی قلت کے مسئلے سے فوری نمٹنا ہوگا،اس معاملے کو پاراچنار جا کر اور جرگے کے ساتھ بیٹھ کر حل کرنے کیلئے تیار تھے، ہم مشکل وقت میں وہاں کے لوگوں کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، معاملات طے پا گئے ہیں، جلد معاہدے پر فریقین کے دستخط ہوجائیں گے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ دشمن قوتیں ہمارے لوگوں کو آپس میں لڑوانا چاہتی ہیں، اس بار بھی بیرونی طاقتوں کو ناکام کریں گے، 24 دسمبر کو گورنر ہاس میں مہاجروں کا دن منا کر کراچی والوں کی مایوسی دور کر دیں گے۔وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ گورنر ایک آئینی عہدہ ہے لیکن گورنر سندھ نے اس کو ایک عوامی عہدہ بنا دیا ہے، پاکستان کے تمام مذاہب کیلئے گورنر سندھ کے دروازے کھلے ہیں

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image