نصیر آبادحر جماعت کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنشکنل کے سربراہ پیر پگارا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ حکومت بنائی ہے جو چل ہی نہیں رہی بلکہ جھوٹ پر قائم ہے، ملک میں روزگار نہیں دے سکتے تو عزت ہی دے دیں۔
ہم ووٹ الف کو دیتے ہیں اور حکومت میں ب آ جاتا ہے۔حکومت میں بیٹھے ہوئے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں، آپ کے اور میرے ووٹ سے نہ حکومت بنتی ہے اور نہ ٹوٹتی ہے۔
عزت دار لوگ سیاست سے باہر ہو جائیں گے تو پھر ٹھیکیدار ملک چلائیں گے، ہمیں ملک کے لیے سوچنا ہوگا، سیلاب ہو یا دیگر آفات مدد کے لیے فوج ہی آتی ہے۔سب قانون کے مطابق چلیں گے تو بہتر ہو گا ورنہ پھر گاڑی اسی طرح چلے گی، ہمیں تو پتہ تھا کہ 70 سال سے الیکشن کیسے ہو رہے ہیں، اس بار عالمی سطح پر بھی پتہ چل گیا کہ الیکشن کیسے ہوتے ہیں۔پانی کا مسئلہ ہے جہاں بھی گیا تو لوگوں کا حال دیکھ کر افسوس ہوا، ایسے بھی علاقے ہیں جہاں پینے اور نہانے کے لیے پانی نہیں ہے، اگر صدر زرداری نے کینالز کے لیے این او سی دیا ہے تو ہم تو کچھ نہیں کر سکتے۔
سیلاب میں سب پریشان ہوتے ہیں کہ بند نہ ٹوٹ جائے جبکہ سیلاب کے سیزن میں لوگ پانی کے لیے لڑ رہے تھے بعد میں کیا حال ہو گا؟ سندھ کو پانی ملے گا تو بلوچستان کی طرف آئے گا۔
تازہ ترین
ووٹ ایک کو دیتے ہیں حکومت میں دوسرا آ جاتا ہے: پیر پگارا
- by web_desk
- دسمبر 20, 2024
- 0 Comments
- 278 Views
- 1 سال ago

Leave feedback about this