تازہ ترین دنیا

اسرائیل کے لبنان میں حزب اللہ پر حملے؛ ایران نے آبنائے ہرمز پھر بند کردی

اسرائیل کے لبنان میں حزب اللہ پر حملے؛ ایران نے آبنائے ہرمز پھر بند کردی

لبنان پر اسرائیلی حملوں کو امریکا جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت دوبارہ بند کردی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جنگ بندی کے بعد آج صبح ایران نے دو تیل بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی جسے خطے میں امن کی جانب پہلا قدم قرار دیا جا رہا تھا۔

تاہم اب ایرانی خبر رساں ادارے فارس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے دو جہازوں کے گزرنے کے بعد دوبارہ پابندی لگا دی۔ ایسا ہی دعویٰ اسلامک ریپبلک نیوز ایجنسی نے بھی کیا ہے۔

دونوں خبر رساں اداروں نے ایران کی پاسداران انقلاب کی جانب سے آبنائے ہرمز پر جہازوں کی آمد و رفت پر تازہ پابندی کی وجہ لبنان پر اسرائیل کے مسلسل حملوں کو قرار دیا ہے۔

دریں اثنا تجارتی جہازوں کے بروکر ادارے ’ایس ایس وائی‘نے بھی ’’بی بی سی ویریفائی‘‘ کو آبنائے ہرمز بند ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ایس ایس وائی نے مزید بتایا کہ پاسداران انقلاب کے نیوی اسٹیشن سے خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں موجود تمام بحری جہازوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز بدستور بند ہے۔

پیغام میں ضروری قرار دیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کے لیے پہلے پاسداران انقلاب سے اجازت لینا لازمی ہے۔ اجازت کے بغیر گزرنے والے جہازوں کو تباہ کر دیا جائے گا۔

ایس ایس وائی میں ٹینکر ریسرچ کی سربراہ کلیئر گریئرسن نے بھی ’’بی بی سی ویریفائی‘‘ کو بتایا کہ پاسداران انقلاب کا یہ پیغام بین الاقوامی بحری انتباہات کے لیے استعمال ہونے والے ریڈیو چینل پر سنایا گیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image