صحت

اسمارٹ واچ کے متعلق خوفناک انکشاف

اسمارٹ واچ کے متعلق خوفناک انکشاف

واشنگٹن : نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ واچ اور فٹنس ٹریکر کا استعمال صارفین کو فار ایور کیمیکل نامی خطرناک مواد سے متاثر کر سکتا ،سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ مہنگے مٹیریل (بالخصوص فلورینیٹڈ سنتھیٹک ربر) سے بنی کلائیوں پر باندھنے والے پٹے بڑی مقدار میں فار ایور کیمیکل کی ایک قسم رکھتے ہیں جو انسانوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔
پرفلورو ہیگزانوئک ایسڈ نامی یہ کیمیکل پی ایف ایز کی ایک قسم کے طور پر جانا جاتا ہے، عام طور پر روزمرہ کے استعمال کی گھریلو اشیا میں پایا جاتا ہے اور صحت کے متعدد مسائل سے تعلق رکھتا ہے۔پی ایف ایز مختلف کیمیکلز کا ایک ایسا گروپ ہے جو پانی، پسینے اور تیل سے بچا کی خصوصیات کی وجہ سے قدر رکھتا ہے، جس کی وجہ سے اس کو عام اشیا میں استعمال کیا جاتا ہے۔
تاہم، ان کے ماحول میں تحلیل ہونے کی مزاحمت نے صحت کے ممکنہ خطرات نے صحت پر تحفظات بڑھا دیے ہیں۔تحقیق کے سربراہ مصنف اور یونیورسٹی آف نوٹرے ڈیم کے پروفیسر گراہم پیسلے کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج واضح کرتے ہیں کہ ان اشیا میں پائے جانے والے فار ایور کیمیکل کی قسم ہماری جلد کے ساتھ طویل وقت تک جڑی رہتی ہے۔30 ڈالر سے مہنگے پٹوں میں سستے پٹوں کے مقابلے میں فلورین کی زیادہ مقدار ہوتی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image