انقرہ:ترکیہ نے کہا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ شامی جمہوری فورسز کے درمیان جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔اگرچہ واشنگٹن نے چند روز قبل تصدیق کی تھی کہ شمالی شام کے شہر منبج کے ارد گرد ترکیہ اور سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے میں اس ہفتے کے آخر تک توسیع کر دی گئی ہے لیکن انقرہ نے اس معاملے کی تردید کی ہے۔
ترکیہ وزارتِ دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ترکیہ کی حمایت یافتہ مسلح گروپ کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے جنگجوں کے زیر قبضہ علاقوں کو کنٹرول کریں گے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمالی شام سے انقرہ کو درپیش خطرہ ہے۔ان کا ملک اپنی تیاری اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک کرد ملیشیا اپنے ہتھیار نہیں چھوڑ دیتے اور غیر ملکی جنگجو شام سے نکل نہیں جاتے۔
دنیا
امریکی حمایت یافتہ ایس ڈی ایف سے جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا: ترکیہ
- by web_desk
- دسمبر 20, 2024
- 0 Comments
- 264 Views
- 1 سال ago

Leave feedback about this