پاکستان

 پشاور ہائیکورٹ ، الیکشن کمیشن کو خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کرانے سے متعلق درخواست پر جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت

سونے کی کان کنی ،مرکری کے استعمال پر پابندی عائد

پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کرانے سے متعلق درخواست پر جواب جمع کرانے کے لیے آخری مہلت دیدی۔ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے انعقاد کے لئے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سینیٹ الیکشن منعقد کیا جائے، صوبے کی 11 سیٹیں خالی ہیں اور نمائندگی نہیں ہے، چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا اجلاس کب ہے؟ وہ فیصلہ کرے کہ کب الیکشن کرانا ہے۔
اس موقع پر سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مقف اختیار کیا کہ ہمیں وقت دیا جائے، الیکشن کمیشن میں اس حوالے سے اجلاس ہونا ہے، ہم جواب جمع کرائیں گے، چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ سینیٹ میں ہمارے صوبے کی نمائندگی نہیں ہے۔سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ آدھی نمائندگی ہے، آدھی سیٹیں خالی ہیں۔
چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے حکم دیا کہ آخری موقع دیتے ہیں، آئندہ سماعت پر بتائیں الیکشن کمیشن اجلاس میں کیا فیصلہ ہوا، 24 دسمبر کو جواب جمع کرائیں، معاملے کو مزید ملتوی نہیں کرینگے۔ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کرانے سے متعلق درخواست پر جواب جمع کرانے کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image