تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال فائنل : عمران سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر کا اعلان

بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال فائنل : عمران سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر کا اعلان

راولپنڈی:پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے احتجاج کو فائنل کال ہی قرار دیا ہے۔ عمران خان سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور ترجمان کے پی حکومت بیرسٹرسیف نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی جو تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔
بانی پی ٹی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میری بانی پی ٹی ائی سے اہم ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال فائنل ہے اور احتجاج کال آف والی بات نہیں ہے۔مذاکرات سے متعلق سوال پربیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکرات چل رہے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image