تازہ ترین

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر مستعفی

پی ٹی آئی نے24 نومبر احتجاج کیلئے خصوصی سکواڈ تیارکرلیا

پشاور:پی ٹی آئی ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفی دیدیا،نائب صدر پی ٹی آئی ایسٹ عباس خان نے استعفی ضلعی صدر کو ارسال کر دیا،انہوں نے اپنا استعفیٰ دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ذاتی وجوہات کے باعث عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں۔
پشاور سٹی کے سینئر نائب صدر ملک اسلم اور جنرل سیکرٹری تقدیر علی نے بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا، تقدیر علی نے اپنا استعفے کا باضابطہ اعلان ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا۔ ڈسٹرکٹ پشاور سے مزید عہدیداروں کے استعفے آنے کا امکان ہے اور اختلافات عہدوں کے تقسیم پر سامنے آئے ہیں، مستعفی ہونے والے عہدیداروں کو منانے میں ضلعی قیادت مصروف ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image