تازہ ترین

سموگ راج، بھارتی آلودگی اثرات لاہور پر آرہے ہیں: عظمی بخاری

وزیر اعلیٰ مریم نواز پنجاب کی تقدیر بدلنے جا رہی ہیں: عظمی بخاری

لاہور:لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ بھارت فضائی آلودگی کواس طرح کنٹرول نہیں کررہا جس طرح کرنا چاہیے ،ہم فضاں کوکنٹرول نہیں کرسکتے ، مریم نواز جلد بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کوخط لکھیں گی، طلبہ کوچھٹیاں دینے کاابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔ بلوچستان میں سکول پر ہونے والی دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں کی سختی سے مذمت کرتی ہوں، تمام زخمی بچوں کیلئے ایک ماں کی طرح دعا کرتی ہوں، دہشتگردوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی، دہشت گردوں کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی
دہشتگردوں کو واپس پاکستان لاکر بسایا گیا۔ایگریکلچر کے اندر بہت جدت آگئی ہے، وزیراعلی پنجاب نے کسان کارڈ اور گرین ٹریکٹر سکیم کا آغاز کیا ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہی پہلے بھی گرین ٹریکٹرز سکیم شروع کی تھی، سکیم کے تحت ساڑھے 7لاکھ کسانوں کو ٹریکٹر ملیں گے، حافظ آباد میں ٹریکٹر سکیم کو لانچ کیاگیا۔
4اضلاع کے اندر ایگریکلچر مالز بنائے جائیں گے، ایک ہزار سپر سیڈرز تقسیم ہوچکے ہیں، اس سال5 ہزار سپر سیڈرز تقسیم کیے جائیں گے، سپر سیڈرز کے اند فصلوں کی باقیات کو جلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، پہلے کبھی کسی نے کسانوں کیلئے کام نہیں کیا، کسان کل تک 10ارب روپے سے زائد کی خریداری کرچکے ہیں۔
پی ٹی آئی والوں کی ہمیشہ لاشوں کی تیاری رہتی ہے، کسان کے نام پر الیکشن لڑ لینا یہ بڑا آسان ہے، یہ لوگ نابینا افراد،کسانوں کی جعلی آواز بن کر سیاست کرتے ہیں، بچیوں کی عزت تار تارکرانے کا مشن پورا نہ ہونے پر پراپیگنڈا کرتے ہیں، کسانوں کے نام پر پی ٹی آئی ٹکٹ پر الیکشن لڑنا اور بات ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image