تازہ ترین

نئے چیف جسٹس کی تقرری، رجسٹرار سپریم کورٹ نے 3نام پارلیمانی کمیٹی کو بجھوادیئے

چیف جسٹس تعیناتی، پارلیمانی کمیٹی اجلاس کا ملتوی

اسلام آباد:نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے معاملے پر رجسٹرار نے چیف جسٹس کی جانب سے تین نام کمیٹی کو بھجوا دیئے۔ رجسٹرارسپریم کورٹ نے چیف جسٹس کی جانب سے تین نام خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے ہیں۔وزارت قانون نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھا تھا جس میں تین سینئر ترین ججوں کے نام نئے چیف جسٹس کے لئے مانگے گئے تھے۔
چیف جسٹس آف پاکستان کیلئے بھیجے گئے 3 ناموں میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ،نئے چیف جسٹس کے تقرر کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا اور تقرری موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی ریٹائرمنٹ سے تین روز قبل کی جائیگی۔چیف جسٹس فائز عیسی ریٹائرمنٹ سے قبل چیمبر ورک پر چلے گئے ہیں جہاں وہ ان دنوں فیصلے لکھیں گے۔ تین سینئر ترین ججوں میں پہلے نمبر پر جسٹس منصور علی شاہ، دوسرے نمبر پر جسٹس منیب اختر اور تیسرے نمبر پر جسٹس یحییٰ آفریدی ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image