اسلام آباد:سالانہ میٹنگز کے دوران وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے 2 ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے درخواست کریں گے، ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کے دوران کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے وزارت خزانہ نے ورکنگ مکمل کر لی۔ صدر عالمی بینک سے موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کی فنانسنگ کیلئے منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی، ایم ڈی آئی ایم ایف سے حتمی بات چیت کے بعد پاکستان کو 2 ارب ڈالر تک فنانسنگ ہو سکتی ہے۔کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے پہلی درخواست کو آئی ایم ایف نے فوری نہیں مانا تھا، آئی ایم ایف حکام کیساتھ قرض پروگرام کے بعد اہداف پر عملدرآمد کی ابتدائی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔وزارت خزانہ نے مزید کہا ہے کہ 26 اکتوبر تک وزیر خزانہ، سیکرٹری خزانہ اور سٹیٹ بینک حکام کیساتھ سالانہ اجلاسوں میں شریک ہوں گے، وزیر خزانہ آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگز میں شرکت کے بعد ہفتے کے اختتام تک واپس آئیں گے۔
معیشت و تجارت
پاکستان کا آئی ایم ایف سے 2 ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کی درخواست کرنے کا فیصلہ
- by web_desk
- اکتوبر 21, 2024
- 0 Comments
- 108 Views
- 1 مہینہ ago
Leave feedback about this