تازہ ترین

امریکی صدرانسانی بنیادوں پرڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا حکم دیں، وزیراعظم شہباز شریف

امریکی صدرانسانی بنیادوں پرڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا حکم دیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم نے امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ نے 86 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔ بطور وزیراعظم اس معاملے میں مداخلت میری ذمہ داری ہے۔ گزارش ہے کہ آپ اپنا آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے انسانی بنیادوں پر عافیہ صدیقی کی سزا معاف کرکے رہائی کا حکم دیں۔اس سلسلے میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی فیملی اور مجھ سمیت لاکھوں پاکستانی آپ کی عنایت کے منتظر ہیں۔ مجھے آپ کی بیرون ممالک میں قید اپنے شہریوں کے لیے جدوجہد سے مکمل طورپر علم ہے۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی ایف ایم سی کارسویل میں سمتبر 2010 سے قید ہیں اورامریکی جیل میں 16 سال کی قید کاٹ چکی ہیں۔ خط میں کہا کہ اِن برسوں میں پاکستانی آفیشلز عافیہ صدیقی سے کونسلر ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ سب ملاقات کرنے والوں نے عافیہ صدیقی کے علاج کی سہولیات سے متعلق سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کمزور دماغی اور جسمانی صحت پر علاج معالجے کے اثرات ہوئے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image