تازہ ترین دنیا

کسی ملک کو دنیا پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا حق حاصل نہیں، چین نے بالآخر حتمی اعلان کردیا

کسی ملک کو دنیا پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا حق حاصل نہیں، چین نے بالآخر حتمی اعلان کردیا

چین نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لئے فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو بین الاقوامی معاملات پر بالادستی کا حق حاصل نہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس کے ترجمان لو کنجیان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس مقصد کے لیے چین ذمہ دار بڑے ملک کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ترجمان نے کہا کہ چین موجودہ پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کے درمیان باہمی احترام اور برابری خواہ وہ بڑے ہو یا چھوٹے، تاریخ کی ترقی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصول کا تقاضا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو بین الاقوامی معاملات پر بالادستی حاصل کرنے، دوسرے ممالک کے مستقبل بارے فیصلے کرنے یا ترقی کے فوائد پر اجارہ داری قائم کرنے اور دنیا پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا حق حاصل نہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image