بیروت: لبنان پر طاقتور میزائلوں سے 10 بڑے فضائی حملے کئے جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ،91زخمی ہوگئے، بڑی تعداد میں مزید جانی نقصان کا خدشہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی بیٹی زینب نصراللہ کی شہادت کی اطلاعات بھی ہیں، حملوں میں 6 عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، اسرائیلی فوج نے حزب اللہ ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا۔ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے سربراہ محمد علی اسماعیل اور نائب حسین احمد اسماعیل کو بھی شہید کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کا سینٹرل کمانڈ عمارت کے نیچے قائم تھا
Leave feedback about this