لاہور: وزیراعلی پنجاب کی جانب سے 14 روپے فی یونٹ ریلیف پر بیوروکریسی نے مریم نواز اور صارفین سے جان چھڑائی۔پنجاب حکومت بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف کے معاملے پر مکمل عملدرآمد نہ کر سکی، 14 روپے فی یونٹ کا ریلیف صرف سنگل فیز میٹر استعمال کرنے والوں تک محدود رہا جبکہ تھری فیز میٹر استعمال کرنے والے ریلیف سے محروم رہے۔ وزیراعلی پنجاب نے تمام سنگل اور تھری فیز صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان کیا تھا تاہم وزارت توانائی نے صرف سنگل فیز میٹر صارفین کو ریلیف دینے کی ہدایت کی۔رواں ماہ کے تھری فیز میٹر بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف شامل نہیں، بجلی صارفین کی بڑی تعداد ریلیف کے لیے روزانہ دفاتر کا چکر لگاتی ہے۔ صرف 6 لاکھ سنگل فیز صارفین کو یہ سہولت حاصل ہوئی ہے۔یاد رہے کہ وزیراعلی پنجاب نے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بلوں میں صارفین کے لیے 14 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان کیا تھا۔
Leave feedback about this