اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور ساری رات کوہسار کمپلیکس میں معافی مانگتے رہے، ہم نہیں پوچھتے، خود سے پوچھیں کہ وہ کیا کررہے تھے۔ گنڈا پور دو نمبر کا آدمی ہے، اس پر بھروسہ نہ کریں۔
یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بحث کرتے ہوئے کہی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔
بولنے کی اجازت ملنے پر خواجہ آصف نے کہا کہ اسپیکر ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے مسائل کے حل کے لیے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی بنا دی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کے مسئلے کے حل کے لیے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ میں اس کمیٹی کا رکن نہیں بننا چاہتا، کل کمیٹی میں جن باتوں کی مذمت کی گئی وہ دہرائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں بھی وہ اپنی گرفتاری کا رونا روتے رہے۔ یہ کمیٹی صرف ایوان کا تقدس بحال کرنے کے لیے بنائی گئی تھی۔ دور حکومت میں ان لوگوں نے ہمارے ساتھ اور اہل خانہ کے ساتھ کیا کیا اس وقت یاد نہیں آیا۔ نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ان لوگوں کا رویہ بے مثال ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں چیئرمین نیب کو جس طرح استعمال کیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
تازہ ترین
علی امین گنڈا پور ساری رات کوہسار کمپلیکس میں معافی مانگتے رہے، خواجہ آصف
- by web_desk
- ستمبر 13, 2024
- 0 Comments
- 130 Views
- 3 مہینے ago
Leave feedback about this