وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال کے لیے 18 ہزار 877 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔اسپیکر ایاز صادق کے زیر صدارت قومی اسمبلی کا بجٹ 2024-2025 کا اجلاس دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ۖ پیش کی گئی۔ قومی ترانے کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو بجٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
شرح نمو کا ہدف 3.6 ارب کی تجویز
سود کی ادائیگی کیلئے 9775 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم 27 فیصد اضافے سے 593 ارب روپے کی تجویز
دفاع کیلئے 269.471 ارب روپے اضافے کی تجویز
پنشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویز
کم سے کم ماہانہ اجرات 37 ہزار روپے
پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں 20 روپے اضافے سے 80 روپے مقرر کرنے کی تجویز
موبائل فونز کی خریداری پر 18 فیصد جی ایس ٹی کی تجویز
صحت کیلیے 27 ارب روپے بجٹ مختص کرنے کی تجویز
کے الیکٹرک کیلیے 174 ارب روپے کی سبسڈی
ایک لاکھ روپے ماہانہ آمدن پر 2500 روپے انکم ٹیکس
پاکستان
تازہ ترین
نئے مالی سال کیلئے 18 ہزار 877 ارب کا بجٹ پیش ، 8338 ارب روپے خسارہ
- by web_desk
- جون 13, 2024
- 0 Comments
- 279 Views
- 5 مہینے ago
Leave feedback about this