پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کو فروغ دینے کے لیے ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ تجویز پی ایس ایکس کی جانب سے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے لیے حکومت کو بھیجی گئی سفارشات میں دی گئی ہے۔ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا حجم بڑھانے کے لیے ڈیویڈنڈ پر ٹیکس کی شرح کو معقول بنایا جائے۔ اسی طرح حصص کی فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس متناسب ہونا چاہیے اور شیئرز پر سی جی ٹی غیر منقولہ جائیداد پر کیپیٹل گین کے متناسب ہونا چاہیے۔ ٹیکس لگاتار ہونا چاہیے۔ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ مختلف شعبوں میں ٹیکس کی شرح میں تفاوت کو ختم کیا جائے۔
پاکستان
معیشت و تجارت
پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی حکومت کو ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز
- by web_desk
- جون 6, 2024
- 0 Comments
- 361 Views
- 9 مہینے ago

Leave feedback about this