پاکستان

9 مئی کیس: شیخ رشید کی ضمانت منظور

9 مئی کیس: شیخ رشید کی ضمانت منظور

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ سٹی میں درج مقدمے میں شیخ رشید اور دیگر کی ضمانت منظور کر لی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج 19 مقدمات کا فیصلہ ہے، جو بھی فیصلہ آئے گا قبول کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیدل چلنے کے بعد طبیعت بہت خراب ہوتی ہے، بولنا اور چلنا مشکل ہوتا ہے، حوصلے بلند ہوتے ہیں، ہارنے والا وہ ہے جو حوصلے پست کر جائے۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ انہیں جیل بھیجا تو الیکشن جیتوں گا۔دوسری جانب شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image