پاکستان

لیول پلینگ فیلڈ: پی ٹی آئی کے وکیل مقررہ وقت پر سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوئے

لیول پلینگ فیلڈ: پی ٹی آئی کے وکیل مقررہ وقت پر سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوئے

انتخابات میں تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج پی ٹی آئی کے وکلا مقررہ وقت پر پیش نہیں ہوئے۔آج پی ٹی آئی کے وکیل کمرہ عدالت میں چیف جسٹس آف پاکستان کے سامنے پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وکیل کو وقفے کے بعد ساڑھے گیارہ بجے سننے کو کہا تھا۔سماعت ملتوی ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے وکلا عدالت میں پیش نہیں ہوئے جب کہ سپریم کورٹ کا بنچ مقدمات کی سماعت مکمل ہونے کے بعد اٹھ کر چلا گیا۔پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار سے ملاقات کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رجسٹرار نے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری درخواست آج یا کل سماعت کے لیے مقرر کی جائے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image