استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا فی امان اللہ بن گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 26 سال بعد اپنا پارٹی نشان کھو چکی ہے اور نشان کے بغیر انتخابی میدان میں اترنا ناممکن ہے۔بلے باز بلے کے بغیر کریز پر کھڑا نہیں ہو سکتا۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کھیل کے اصولوں کے مطابق بیٹسمین بلے کے بغیر کریز پر کھڑا نہیں ہوسکتا، پی ٹی آئی اب بھی اپنا قبلہ درست کرے۔کہتے ہیں اداروں کو ماتحت کرنے کی بجائے اداروں پر سیاست کریں، وکلا کے ایک گروپ نے پی ٹی آئی کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

Leave feedback about this