انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم نجکاری پر فوکس کررہے ہیں ، پی آئی اے کی نج کاری پہلی ترجیح ہے ۔انوارالحق کاکڑ نے بریک فاسٹ ودپی ایم ، میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے دس سال میں دس لاکھ نرسز کو تربیت دینے کا پروگرا ہے ، گذشتہ پانچ سے چھ دہائیوں میں لوگ یورپ گئے اور وہاں سیٹل ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ایس آئی ایف سی میں سول اورملٹری قیادت کے لوگ ہیں ہم نہ صرف خطے بلکہ خطے سے باہر سے بھی سرمایہ کاری پاکستان لانا چاہتے ہیں نوجوانوں کو ہنر سکھانے کیلئے مختلف ٹریننگ پروگرامز کا آغاز کررہے ہیں جب ہم بچے تھے تو صبح اٹھتے ہی اخبار پڑھتے تھے مگر اب سب سے پہلے سوشل میڈیا دیکھتے ہیں ، پاکستان کا میڈیا آزاد اور خود مختار ہے ۔
Leave feedback about this