ایشین گیمز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کیخلاف دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ہینگزو جاری میچ پاکستان شاہینز نے افغانستان کو جیت کیلئے 116 رنز کا ہدف دیا ہے ۔پاکستان کی جانب سے عمیر یوسف 24 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عرفات منہاس 14 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ، عامر جمال نے 14 اور روحیل نذیر نے دس رنز بنائے ۔میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت قاسم اکرم کررہے ہیں ۔پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کیخلاف کامیابی حاصل کی تھی ۔
Leave feedback about this