تازہ ترین جرائم

وقت ضائع کرنے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل پر پانچ ہزار روپے جرمانہ کردیا

وقت ضائع کرنے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل پر پانچ ہزار روپے جرمانہ کردیا

سپریم کورٹ آف پاکستان میں دکانوں کے کرائے اور جائیداد کی منتقلی کے کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل پر پانچ ہزار روپے جرمانہ کردیا ۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کیس میں عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل پر جرمانہ کیا۔دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس میں کہا کہ وکیل نے متعلقہ دستاویزات دکھانے کے بجائے عدالت کا وقت ضائع کیا ، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ۔چیف جسٹس نے وکیل سے کہا کہ آپ کے اس عمل سے عدالت کو آپ پر اعتبار نہیں رہا ، جرمانے کی رقم اپنی مرضیٰ کے خیراتی ادارے میں جمع کرا کے رسید دیں ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image