ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران شاداب خان کا رویہ بھارتی اداکارہ حنا خان کو پسند آگیا ۔ایشیا کپ میں دو ستمبر کو کھیلے گئے میچ کے دوران بھارتی ٹیم کے آل راﺅنڈر ہاردک پانڈیا کے بیٹنگ کرتے ہوئے جوتے کے تسمے کھل گئے تھے جنہیں شاداب خان نے باندھا تھا۔بھارتی ٹیلی ویژن کی اداکارہ حنا خان نے شاداب خان کے ہاردک پانڈیا کے جوتے کے تسمے باندھنے پر اظہار خیال کیا ہے ۔حنا خان نے شاداب خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ رحم دلی میں شرافت ہوتی ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے ماڈرن باصلاحیت ، تعلیم یاتہ، کس ملک سے ہیں یا کونسی زبان بولتے ہیں اصل میں آپ لوگوں سے کیسا رویہ اختیار کرتے ہیں یہ آپ کی حقیقت بتاتا ہے۔
انٹرٹینمنٹ
بھارت کیخلاف میچ میں شاداب خان کا رویہ بھارتی اداکارہ کو پسند آگیا
- by web_desk
- ستمبر 7, 2023
- 0 Comments
- 632 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this