جنوبی وزیرستان ، لدھا کے علاقے شکتوئی شاہی خیل میں گھر پر مارٹر گولہ گرگیا۔گھر پر مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے ۔مارٹر گولہ نامعلوم سمت سے گھر پر آگرا جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالوں میں خاتون اور 4 بچے شامل ہیں ۔اطلاع ملتے ہی گھر کے مکینوں کو ہسپتال لے جایاگیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔
Leave feedback about this