تازہ ترین

آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بلز پر دستخط نہیں کیے ، صدر مملکت

آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بلز پر دستخط نہیں کیے ، صدر مملکت

صدر علوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بلز پر دستخط نہیں کیے ۔اپنے پیغام میں صدر علوی نے کہا کہ اللہ کو گواہ بنا کر کہتاہوں کہ میں نے سیکرٹس ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے ، کیونکہ میں ان قوانین سے متفق نہیں تھا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے عملے سے کہا کہ وہ بغیر دستخط شدہ بلوں کو مقرر وقت کے اندر واپس کردیں تاکہ انہیں غیر موثر بنایا جاسکے ، میں نے ان سے کئی بار تصدیق کی کہ آیا وہ واپس جاچکے ہیں اور مجھے یقین دلایا گیا کہ وہ جاچکے ہیں ۔صدرعلوی نے مزید کہا کہ مجھے آج پتا چلا کہ میرا عملہ میری مرضی اور حکم کیخلاف گیا ، اللہ سب جانتا ہے وہ انشااللہ معاف کردیگا، میں ان لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جو اس سے متاثر ہونگے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image