پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین و سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز بٹ انتقال کرگئے ۔ اس حوالے سے ان کے داماد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اعجاز بٹ کی عمر 85 سال تھی ۔داماد عارف سعید کے مطابق اعجاز بٹ طویل عرصے سے بیمار تھے ۔عارف سعید کا کہنا ہے کہ اعجاز بٹ نے 8 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور وہ 2008 سے 2011 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے ۔پی سی بی کی جانب سے اعجاز بٹ کے انتقال پر افسوس اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیاگیا ہے ۔
Leave feedback about this