وزیراعظم شہا زشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان جلد اپنے پاﺅں پر کھڑا ہوگا۔شہباز شریف نے یہ بات بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سماجی تحفظ اکاﺅنٹ کے اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ان کا کہنا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رواں سال بہت بہتر ی لائی گئی یہ پروگرام صدقہ جاریہ ہے ۔وزیراعظم شہبا زشریف کامزید کہنا ہے کہ عوامی فلاحی منصوبے کا خواب شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے دیکھا تھا ۔محترمہ بے نظیر بھٹو کے خواب کو آصف زرداری او ر ان کی ٹیم نے عملی جامعہ پہنایا ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تین کروڑ تیس لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے، موجودہ حکومت سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما ہوئی ۔

Leave feedback about this