اسلام آباد:وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے شدید بارشوں کے پیش نظر پاکستانی ٹلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ہدایت جاری کردی ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شدید بارشوں کے دوران پاکستان ٹیلی کام کو کہا ہے کہ ٹاور اور براڈ بینڈ کی سہولت چلتی رہے علاوہ ازیں امین الحق نے کراچی ٹھٹھہ اور سجاول میں ممکنہ طوفان کے پیش نظر متعلقہ حکا م سے ہنگامی رابطے کیے ہیں ۔وزیر آئی ٹی نے کراچی ، ٹھٹھہ ،سجاول ، ابراہیم حیدری اور مبارک ویلیج سمیت طوفان سے ممکنہ متاثر ہونیوالے علاقوں میں اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔امین الحق نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں اپنی وارت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ۔
پاکستان
سائنس و ٹیکنالوجی
شدید بارشوں کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس سے متعلق ہدیات جاری
- by web_desk
- جون 14, 2023
- 0 Comments
- 463 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this