امریکی سینیٹر ایمی کلوبرچرنے بھی کہا ہے کہ وہ پاکستان کو آئی ایف ایف کی جانب سے قرض کی فراہمی کیلئے کردار ادا کریگی انہوں نے یہ بات پاکستانی امریکن طاہر جاوید کی رہائش گاہ پر عشائیہ میں شرکت کے موقع پر کہی ٹیکساس اسمبلی کے پاکستانی امریکن رکن ڈاکٹر سلمان لالانی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔رکن کانگریس امریکی سینیٹر ایمی کلوبرچر نے کہا کہ اقتصادی طورپر مستحکم پاکستان نہ صر ف امریکا بلکہ اقوام عالم کیلئے ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

Leave feedback about this