آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار جیمی فاکس کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 55 سالہ اداکار کی بیٹی نے بتایا کہ کچھ ہفتے اسپتال میں رہنے کے بعد ان کے والد کو جمعے کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔اداکار کی بیٹی نے 12 اپریل کو آگاہ کیا تھا کہ ان کے والد کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے تاہم انہوں نے اس کی وجہ بیان نہیں کی تھی۔رپورٹس کے مطابق جیمی فاکس کو طبی مسائل کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور اب وہ صحتیاب ہو رہے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکار کا امریکی شہر اٹلانٹا کے اسپتال میں علاج جاری تھا جہاں وہ ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 2005 میں آسکر ایوارڈ جیتنے والے جیمی فاکس کے لیے ہالی ووڈ کے کئی اداکاروں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
انٹرٹینمنٹ
آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار جیمی فاکس اسپتال سے ڈسچارج
- by Rozenews
- مئی 13, 2023
- 0 Comments
- 715 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this